08 فروری ، 2017
چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، جس میں 20 ایس ایم جی، 25 پستول، 4 ہینڈ گرنیڈ، 6 رائفل اور مختلف بور کے 13 بندوق شامل ہیںجبکہ 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پاراچنار میں پولیٹیکل انتظامیہ نے گاڑی سے 39راکٹ لانچر گولے اور 45 فیوز برآمد کرکے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق شب قدر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا،جہاں سے اسلحہ قبضے میں اور مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ادھر پاراچنار میں پولیٹیکل انتظامیہ نے روضہ چیک پوسٹ پر ایک گاڑی سے 39 راکٹ لانچر کے گولے اور 45 فیوز برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔