شہر شہر
08 فروری ، 2017

ڈکیتی کا ملزم پولیس مقابلے کے ڈر سے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

ڈکیتی کا ملزم پولیس مقابلے کے ڈر سے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

 

ڈکیتی کا ملزم پولیس مقابلے کے ڈر سے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا، ملزم نےاستدعاکی ہے کہ عدالت اسے خود پولیس کے حوالے کرے، وہ ضمانت نہیں چاہتا بلکہ پولیس مقابلےمیں مارے جانے سے ڈرتا ہے۔

پتوکی کےرہائشی ڈکیتی کے ملزم ارشد نے لاہورہائیکورٹ میں بیان دیا ہے کہ اسے پولیس مقابلے میں مارے جانے کا خدشہ ہے ۔

اس کی درخواست ہے کہ عدالت اسےپولیس کے حوالے کرے اور پولیس کو اسے مقابلے میں مارنے سے روکے، عدالت نے ملزم کی حوالگی کے لیے ایس ایچ او تھانا سٹی پتوکی کو طلب کر لیا ہے۔

مزید خبریں :