شہر شہر
08 فروری ، 2017

جامعہ کراچی میں نئے سیکیورٹی کیمرے لگانے کا فیصلہ

جامعہ کراچی میں نئے سیکیورٹی کیمرے لگانے کا فیصلہ

 

جامعہ کراچی میں سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے نئے کیمرے لگا نے کا فیصلہ کرلیا گیا،سب کی نگرانی کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی بنایا جائے گا۔

جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میں کچھ روز پہلے لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے خاتون پروفیسر کے شوہر زخمی ہوگئے تھے۔

اس واقعے کے نتیجے میں انکشاف ہوا تھا کہ جامعہ کے داخلی راستوں پر لگے کیمرے کام نہیں کررہے اور جو ٹھیک ہیں ان کی کارکردگی بھی اتنی خراب ہے کہ مسلح افراد کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔

مزید خبریں :