09 فروری ، 2017
آسٹریلوی شہر سڈنی میں ایک رہائشی اسٹریٹ پر اچانک کئی فٹ گہرا گڑھا نمودار ہوگیا ہے۔ قدرتی طور پر نمودار ہونیوالا یہ گڑھا ایک گھر کے باہر فٹ پاتھ پر نمودار ہوا، جس سے آمد و رفت میں بھی خلل پڑ گیا ہے۔
یہ گڑھا آسٹریلوی وزیراعظم میلکوم ٹرنبل کی رہائشگاہ کے قریب اچانک نمودار ہوا ہے۔ اس گڑھے کی وجہ سے اسٹریٹ کو مکمل طور پر بند کرکے اس کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ گڑھا کئی گھنٹوں تک ہونے والی مسلسل بارشوں کی وجہ سے پڑا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ممالک میں اچانک بننے والے ان گڑھوں میں گاڑیوں اور راہگیروں کے گرنے کے حادثات پیش آچکے ہیں۔