14 فروری ، 2017
آسٹریلیا میں رنگوں سے بھری چوتھی سالانہ میراتھن کا انعقادکیا گیا جس میں 6ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
یوں تو مشکلات ،پریشانیاں اور تناؤزندگی کا ایک حصہ ہیں لیکن دنیا بھر میں یہ سب دور کرنے کیلئے مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے،بالکل ایسی ہی ایک میراتھن کا انعقاد ہر سال دنیاکے مختلف ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں لوگ اپنی تکلیفوں اور پریشانیوں کو بھلاتے ہوئے 5کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔
گذشتہ دنوں آسٹریلیاکے دارالحکومت کینبرامیں بھی اس دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں حصہ لینے والے 6ہزار سے زائدشرکاء راستے بھر اپنے ساتھیوں کو مختلف رنگوں میں نہلاتے نظر آئے۔اس موقع پر ایک شاندار کانسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے شرکاء نے بھرپور لطف اْٹھایا۔