دلچسپ و عجیب
15 فروری ، 2017

نیویارک میں سالانہ ڈاگ شو،جرمن شیفرڈ ’’رومر‘‘ کے نام

نیویارک میں سالانہ ڈاگ شو،جرمن شیفرڈ ’’رومر‘‘ کے نام

 

امریکی شہرنیویارک کے علاقے مین ہٹن میں141ویں ویسٹ منسٹر کینل کلب ڈاگ شو کا انعقاد کیا گیا،اس چارروزہ ڈاگ شو میں 200سے زائد نسلوں سے تعلق رکھنے والے کم و بیش2800کتوں نے حصہ لیا۔

مین ہٹن کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والے رواں برس ڈاگ شو کے منتظمین نے نئی نسل کے کتوں کو بھی اس ایونٹ میں شامل کیا جو سوئمنگ اور جمپنگ سے لیکر ڈانس سمیت مختلف مقابلوں میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے دکھائی دیئے۔

مختلف مقابلوں میں مہارت دکھانے والے ریومر نامی جرمن شیفرڈ کو سب سے بہترین کتے کا خطاب دیا گیا۔واضح رہے کہ یہ ایونٹ 4روز تک جاری رہنے کے بعد 14فروری کو اختتام پذیر ہوا۔

مزید خبریں :