20 فروری ، 2017
کراچی میں تالا توڑ گروپ نے لوٹ مار کی کارروائیاں بڑھا دیں، پہلے دکانوں پر ہاتھ صاف کیا، اب اُن کے ہاتھ مسجد کے باہر لگے چندے کے ڈبے تک پہنچ گئے۔
بفرزون میں نامعلوم ملزمان مرکزی مسجد کے چندے کے ڈبے کا تالا توڑ کرپیسے لے اُڑے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے رکشے سے اُتر کرآرام سے کارروائی کی اور رکشے میں ہی بیٹھ کر چلتے بنے، یہی نہیں کچھ دیربعد دونوں ملزمان واپس آئے اور زمین پر گرے نوٹ جمع کرکے لے گئے۔