14 مارچ ، 2017
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر مکان پر ڈمپر گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈمپر گرنے سے کچے مکان کی چھت گرگئی، ملبےسے7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچیاں، ایک خاتون اور2مرد شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فوری اور مؤثر امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔