صحت و سائنس
02 جولائی ، 2012

خیبرپختونخوا: والدین کا انکار، 18 ہزار سے زائد بچے پولیو ویکسین سے محروم

خیبرپختونخوا: والدین کا انکار، 18 ہزار سے زائد بچے پولیو ویکسین سے محروم

پشاور … خیبرپختونخوا میں بچوں کو پولیو ویکسین پلوانے سے انکار کرنے والے والدین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ حالیہ مہم کے دوران صوبے کے 11اضلاع میں 18 ہزار سے زیادہ بچے والدین کے انکار کے باعث پولیو ویکسین سے محروم رہ گئے۔ پولیو توسیعی پروگرام کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2012ء میں خیبرپختونخوا کے 25 اضلاع میں 20 ہزار 593 بچے والدین کے انکارکے باعث پولیو ویکسین سے محروم رہے جبکہ جون میں صوبے کے صرف 11 اضلاع میں یہ تعداد18 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے۔ پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرنے والے والدین کی تعداد میں سرفہرست ضلع پشاور ہے، جہاں اپریل 2012ء میں 3 ہزار بچوں کے والدین نے پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلوانے سے انکار کیا تھا جبکہ جون میں یہ تعداد 7400 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح بنوں میں 2ہزار 768، لکی مروت 1 ہزار 560، کوہاٹ میں 1 ہزار429، مردان میں 1 ہزار 608 اور نوشہرہ میں 1 ہزار 768 بچے پولیو سے بچاوٴ کے قطروں سے محروم رہے۔ چارسدہ میں 498، ڈیرہ اسماعیل خان میں 473، ٹانک میں 441 اور بونیر میں 47 بچوں کے والدین پولیو ویکسین پلوانے سے انکاری ہے۔

مزید خبریں :