انٹرٹینمنٹ
04 جولائی ، 2012

رنبیر کپور کبھی دوست نہیں بن سکتا، دیپیکا پڈوکون

رنبیر کپور کبھی دوست نہیں بن سکتا، دیپیکا پڈوکون

ممبئی…بھارتی اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کا کہنا ہے کہ وہ اور رنبیر کپور کبھی دوست نہیں ہو سکتے۔ بریک اپ کے بعد رنبیر کپور اور دیپیکا پاڈوکون کی پہلی فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی شوٹنگ آج کل جاری ہے اور دیپیکا کا کہنا ہے کہ اپنی سابق محبت کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ وہ بہت دلچسپ پا رہی ہیں۔ اُن کے مطابق شوٹنگ کے دوران وہ او رنبیر کپور ایک دوسرے کو بہتر سمجھ پائے ہیں لیکن ان کے بیچ دوستی نہیں ہے اور نہ ہی ہو سکتی ہے۔ ڈپس کا کہنا ہے کہ ’بچنا اے حسینوں‘ کے سیٹس پر ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہو جانے والے یہ دونوں اس سے پہلے صرف کو اسٹارز ہی تھے۔ ان کے مطابق جب ان کے اور رنبیر کے بیچ کبھی دوستی تھی ہی نہیں تو اب کیسے ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :