خصوصی رپورٹس
14 اپریل ، 2017

نوے ہزار فٹ کی بلندی پر ٹرمپ کے خلاف احتجاج

نوے ہزار فٹ کی بلندی  پر  ٹرمپ کے خلاف احتجاج

ایک امریکی خلائی کمپنی کی جانب سے زمین سے 90 ہزار فٹ کی بلندی پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی ٹوئٹ بھیجا گیاہے جس میں ان کے خلاف نا زیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بر سر اقتدار آتے ہی امریکا بھر میں ان کے خلاف مظاہرے اور احتجاج ہوتے رہتے ہیں ۔ 22 اپریل کو بھی’ارتھ ڈے‘ کے موقع پر امریکا میں سائنس ریلی نکالی جائے گی۔ یہ ریلی ٹرمپ کی جانب سے متنازعہ منصوبوں پر تعمیراتی کام آگے بڑھانے کے خلاف نکالی جائے گی۔

خلائی تحقیق کو فروغ دینے والی اس امریکی کمپنی نےاسی سائنس ریلی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یہ ٹوئٹ بھیجا ہے۔ ٹوئٹ کے ذریعے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توجہ حاصل کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔

سائنسی ماہرین کی سربراہی میں ہونے والے اس انوکھے احتجاج کے تحت ٹرمپ انتظامیہ کے سائنس مخالف ایجنڈے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

سیاروں کے آس پاس تیرتے اس ٹوئٹ کی دو سے ڈھائی گھنٹے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

اس خلائی کمپنی نے اپنے یو ٹیوب چینل پر پیغام میں لکھا ہے کہ وہ خلا میں اپنے پہلے احتجاج پر فخر محسوس کرتی ہے۔

 

مزید خبریں :