انٹرٹینمنٹ
17 اپریل ، 2017

سونو نگم کا سوشل میڈیا پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر تنقید

بھارت میں گاورکشک کے بعد اب سوشل میڈیا پر گلوکار اذان کے خلاف بولنے لگے،گلوکار سونو نگم نے سوشل میڈیا پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر تنقید کر ڈالی۔

سونو نگم نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ لاؤڈ اسپیکر سے ہونے والی اذان کے باعث ان کی نیند میں خلل پڑتا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ بھارت میں یہ زبردستی کی دین داری کب ختم ہوگی۔

ایک اور پیغام میں موصوف نے اذان کو غنڈہ گردی سے ملاڈالا،سونو نگم کے پیغامات کے بعد نہ صرف مسلمان بلکہ ہندو بھی انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں :