شہر شہر
24 اپریل ، 2017

وزیراعلیٰ سندھ کا مزدوروں پر فیکٹری مالک کے تشدد کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کی فیکٹری میں مالک کے مزدوروں پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری لیبرڈویژن سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو 26مارچ 2015ءکی ہے، ان افسوسناک مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیکٹری کا بے رحم مالک، اپنے پاس کام کرنے والوں کو ملازم نہیں بلکہ زرخرید غلام سمجھتا ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو دو سال پہلے کی ہے۔

فیکٹری کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ہے جس کا مالک کسی ملازم پر تھپڑوں کی بارش کررہا ہے تو کسی کو مرغا بنا کر ’لاٹھی چارج‘ کر رہا ہے۔

یہی نہیں ظالم شخص فیکٹری میں ملازمت کرنے والی خواتین کارکنوں کو بھی نہیں بخشتا۔

یہ ویڈیو نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری لیبر سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری پتا چلائیں کہ واقعہ کہاں پیش آیا اور اس کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

 

مزید خبریں :