24 مئی ، 2017
رانا جاوید
کراچی میں انٹر میڈیٹ کےامتحانات میں نقل کی روک تھام تو کیا ہوتی،چیئرمین انٹر بورڈ نے حکومت کو ہی ماموں بنادیا۔
سابق ڈپٹی کنٹرولر امتحانات محمد دبیر، کو گزشتہ سال انتخابی نتائج تبدیل کرنےکے الزام میں اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا۔
چیئرمین بورڈ نے اسی شخص کو انسپکٹر آف کالجز تعینات کردیا، نہ صرف تعینات کیا بلکہ اعلیٰ حکام سے یہ بات چھپا کر بھی رکھی ۔
چیئرمین بورڈ نے ہی اپنے دعوے کے باوجود آج تک ایف آئی اے کو نقل میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی کے لیے خط نہیں لکھا۔
یہی نہیں بلکہ چیئرمین انٹر بورڈ نے امتحانی پرچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے طے شدہ قواعد بھی نظر انداز کیے۔