شہر شہر
06 جون ، 2017

کراچی: سیوریج لائن میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد

کراچی: سیوریج لائن میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد

پولیس نے عزیز آباد مور پارک کے قریب سے سیوریج لائن میں چھپائی گئی سب مشین گن اور چھ میگزین برآمد کرلئے۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن طوری بنگش میں پولیس نے کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر ساجد بونا کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم نے دوران تفتیش عزیز آباد مور پارک کے قریب اسلحہ چھپانے کی جگہ کی نشاندہی بھی کی۔

ایس پی عابد علی بلوچ کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں ایک ایس ایم جی اور 6 میگزین شامل ہیں۔ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

ایس پی اورنگی کے مطابق ملزم ساجد ٹارگٹ کلنگ کی درجنوں وارداتوں اور لسانی فسادات میں ملوث ہے جبکہ ملزم کی نشاندہی پر برآمد کیے گئے اسلحہ کا فارنزک ٹیسٹ کرایا جائے گا تاکہ معلوم ہوسکے کہ برآمد اسلحہ کن وارداتوں میں استعمال ہوا ہے۔

مزید خبریں :