09 جولائی ، 2012
اسلام آباد … پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر تک مزید کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول ڈھائی روپے اور ڈیزل 50 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل ڈیڑھ روپے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے، حکومت اس سے قبل بھی قیمتوں کے 15 روزہ تعین کے تحت دو بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کرچکی ہے۔