شہر شہر
19 جون ، 2017

کراچی سینٹرل جیل میں سیکورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن

سینٹرل جیل کراچی میں رات گئے رینجرز، پولیس اور ایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے بڑی تعداد میں موبائل فونز، ٹی وی، ایل سی ڈیز، ٹیپ ریکارڈر، نقدی سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد کر لیں۔

جیل پولیس کے مطابق سینٹرل جیل میں ہونے والا آپریشن گئی گھنٹوں تک جاری رہا اور اس میں کالعدم تنظیم، لیاری گینگ وار اور خطرناک قیدیوں سمیت تمام بیرکس کی تلاشی لی گئی۔

جیل پولیس کے مطابق سینٹرل جیل آپریشن میں سیکڑوں موبائل فونز، ٹی وی، ایل سی ڈیز، ٹیپ ریکارڈر، ائیر کولرز، چھری، پلاس، قینچی اور نقدی سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک قیدی سے سات لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ممنوعہ اشیاء کی جیل میں موجودگی پر ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیم کے قیدیوں سے ملاقات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :