27 جون ، 2017
عرب ممالک کے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع اور اس کی ناکہ بندی کے اثرات عید پر واضح طور پر نظر آئے ۔
عید کی چھٹیوں کے دوران قطر کے ہوٹل مہمانوں اور سیاحوں کا انتظار کرتے رہے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق قطر کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے عہدے دار نے بتایا کہ عموماً عید کی چھٹیوں کے دوران قطر کے تمام ہوٹل سعودی عرب اور بحرین سے آنے والے مہمانوں سے بھرے ہوتے ہیں لیکن اس سال وہ نہیں آئے ۔
دارالحکومت دوحا کے وہ ہوٹل جو عموماً عید کی تعطیلات میں بھرے ہوئے ہوتے ہیں ، اس بار زیادہ تر خالی ہیں حالانکہ ان ہوٹلوں نے اپنے کرائے کم کر دئیے ہیں ۔
دوحا کے پانچ بڑے ہوٹلوں میں اتوار کے روز عید کی تعطیلات کے آغاز پر صرف 57 فی صد کمرے بک تھے ۔