06 جولائی ، 2017
جرمنی میں جدید طرز تعمیر پر بنی خوبصورت مسجدکھول دی گئی،جرمنی کے شہر کولون کی سب سے بڑی مسجد میں 12سو نمازیوں کی گنجائش ہے۔
جرمنی میں ترکش اسلامک یونین برائے مذہبی امور کی جانب سے جدید طرز تعمیر پر بنائی گئی خوبصورت مسجد عوام کیلئے کھول دی گئی ہے جہاں 12سو نمازیوں کی گنجائش ہے۔
جرمنی کے شہر کولون کی سب سے بڑی اس مسجد کو 17ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے جب کہ اس کی تعمیر میں دو ارب پاکستانی روپے کی لاگت آئی ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کر کے بنائی گئی اس مسجد کے ساتھ ہی لائبریری، میوزیم، نوجوانوں کیلئے اسپورٹس سینٹر، کانفرنس ہال، بازار، پارکنگ لاٹ، ٹی وی اور ریڈیو اسٹوڈیو بھی بنائے گئے ہیں جو ہر مکتبہ فکر کے افراد کیلئے دلچسپی کا ذریعہ ہے۔
واضح رہے کہ اس خوبصورت جامع مسجد کی تعمیر سال2009ء میں شروع کی گئی تھی اور اسلام مخالف سرگرمیوں کے سبب مسجد کا افتتاح تاخیر کا شکار رہا۔