شہر شہر
13 جولائی ، 2017

کراچی: پولیس کی لیاری میں کارروائی،2ملزمان گرفتار

کراچی: پولیس کی لیاری میں کارروائی،2ملزمان گرفتار

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے لیاری میں ایک کارروائی کے دوران 2ملزمان کو گرفتارکیاہے۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایس پی گلشن کے مطابق علاقہ مکینوں نے ایک ملزم کو پکڑلیا، جس کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیاہے۔

مبینہ ٹائون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں افضل اور فیصل کو گرفتار کرلیا۔

ادھر شاہ فیصل کالونی میں دن دیہاڑے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیونیوز نے حاصل کرلی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں 4 ملزمان کو دکان سے نقدی اور موبائل فون لوٹتے اور باہر لوگوں کو لوٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک ملزم ہیلمٹ پہنے نظر آرہا ہے، ڈکیتی کی یہ واردات تین روز قبل ہوئی تھی۔

مزید خبریں :