شہر شہر
13 جولائی ، 2017

ایم پی اے کے ملازم کی ہلاکت، پی ٹی آئی متاثرہ افراد کی معاونت کریگی

ایم پی اے کے ملازم کی ہلاکت، پی ٹی آئی متاثرہ افراد کی معاونت کریگی

تحریک انصاف نے ایم پی اے کے گھریلو ملازم کی ہلاکت پر متاثرہ خاندان کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید اور صمصام بخاری اوکاڑہ میں متاثرہ خاندان کے گھر گئے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے متاثرہ خاندان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر فوری ایکشن لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اپنی ایم پی اے کا دفاع نہ کرے۔ ایم پی اے شاہجہاں کی بیٹی کے خلاف دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید خبریں :