14 جولائی ، 2017
فرانس میں روایتی سالانہ جائنٹ فیسٹیول کا انعقاد ہوا جس کے دوران سڑکوں پر دیوہیکل پُتلوں کی پریڈمیں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
فرانس کے شہر ڈوائی میں منعقد ہونے والے 17روزہ قدیم روایتی سالانہ میلے کی شروعات کئی فٹ اونچے پُتلوں کی روایتی پریڈ سے کی گئی جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔
مختلف کرداروں اور فرانس کی عظیم ہستیوں کی شکلوں میں ڈھالے گئے یہ رنگ برنگے پُتلے اس قصبے کے شاندار ماضی کو اُجاگر کرنے کی ایک بہترین کاوش ثابت ہورہے ہیں جنہیں مقامی لوگوں کی جانب سے بیحد پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ 17جولائی تک جاری رہنے والے اس میلے کے دوران مختلف ایونٹس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں۔