صحت و سائنس
11 جولائی ، 2012

تمباکو نوشی ترک کرنے سے وزن میں5 کلواضافہ، تحقیق

تمباکو نوشی ترک کرنے سے وزن میں5 کلواضافہ، تحقیق

واشنگٹن …تمباکو نوشی ترک کرنے والوں کے وزن میں تقریباً پانچ کلوگرام اضافہ ہوتا ہے۔ برطانوی ریڈیو کے مطابق ایک نئی تحقیق میں بتایا گیاہے کہ تمباکو نوشی ترک کرنے کے ایک سال میں لوگوں کو توقع کرنی چاہیے کہ ان کا وزن پانچ کلو بڑھے گا۔یاد رہے کہ تمباکو نوشی ترک کرنے سے متعلق پمفلٹس پر لکھا جاتا ہے کہ تین کلو وزن بڑھے گا۔ عام طور پر خواتین کا کہنا ہے کہ وہ تمباکو نوشی کو ترک کرنے کے لیے 2.3 کلو وزن میں اضافہ برداشت کرنے کو تیار ہیں۔

مزید خبریں :