شہر شہر
18 جولائی ، 2017

میانوالی: فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

میانوالی: فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

میانوالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تلہ گنگ روڈ پر مداد والا گاؤں کے قریب پیش آیا۔

موٹرسائیکل سوار نوجوان اطلس خان اور تنویر شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ انہیں نامعلوم افراد فائرنگ کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

مزید خبریں :