شہر شہر
26 جولائی ، 2017

لاہور: ڈکیتی کیلئے گھر میں گھسنے والے 4 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور: ڈکیتی کیلئے گھر میں گھسنے والے 4 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور کے علاقہ شادمان میں 4 ڈاکو ایک گھر میں گھس گئے۔پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے بعد چاروں ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق لاہور میں شادمان کے علاقے میں 4 ڈاکو بابر نامی شخص کے گھر میں گھس آئے۔15 کی اطلاع پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار بروقت موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

پولیس کے آنے پر ڈاکوؤں نے چھت کے ذریعے بھاگنے کی کوشش کی جو پولیس نے ناکام بنا دی۔پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین 2 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چاروں ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔

ڈاکوؤں کی ہلاکت پر ایلیٹ فورس کے جوانوں نے فلک شگاف نعرہ تکبیر کے نعرے لگائے۔ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈید ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے

مزید خبریں :