شہر شہر
27 جولائی ، 2017

پولیس کی بہتری کیلئے منصب کے دورانیے میں تسلسل ضروری ہے، کورکمانڈر کراچی

پولیس کی بہتری کیلئے منصب کے دورانیے میں تسلسل ضروری ہے، کورکمانڈر کراچی

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا ہےکہ پولیس کی بہتری کیلئے منصب کے دورانیے میں تسلسل ضروری ہے۔

کورکمانڈ کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملیر چھاؤنی میں پولیس ٹریننگ کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور جی او سی ملیر میجر جنرل زاہد بھی تھے۔

کورکمانڈر کراچی کے دورے پر پولیس ریکروٹس نے تربیت کا عملی مظاہرہ کیا جب کہ لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے پولیس ٹریننگ کے معیار اور دستیاب سہولتوں کو سراہا۔

اس موقع پر کورکمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ پولیس کی اس تربیت نے پولیس کی ٹریننگ کے نئے معیار متعین کردیئے ہیں جب کہ ادارے کی بہتری کے لیے منصب کے دورانیے میں تسلسل اور  یونیٹی آف کمانڈ اہم ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا کہ کراچی کے امن کے لیے سندھ پولیس کا کردار قابل تحسین ہے، سندھ پولیس کی قربانیوں سے شہر قائد میں بتدریج امن کی فضا قائم ہوئی۔

مزید خبریں :