29 جولائی ، 2017
پاکستان میں فکشن پر لکھنے والوں کی تعداد تو قابل ذکر نہیں ہے لیکن اس کے باوجود فکشن کی کیٹیگری میں ادب کے معروف ایوارڈ ’’مین بُکر پرائز ‘‘ کے لیے دو پاکستانیوں کے ناول نامزد کردیئے گئے ہیں۔
ادب کے معروف ایوارڈ کے لیے نامزد ناولوں میں ’’ایگزٹ ویسٹ‘‘ اور ’’دی گولڈن لیجنڈ‘‘ شامل ہیں جنہیں محسن حامد اور ندیم اسلم نے تحریر کیا ہے۔
ادب کے معروف انعام کےلیے نامزد ہونےوالے محسن حامد کے ناول ’’ایگزٹ ویسٹ ‘‘ میں ایسے محبت کرنے والوں کا تذکرہ ہے جو پاکستان کے شورش زدہ علاقے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوتے ہیں لیکن پھر مغرب میں ان کی زندگی کا ایک نیا امتحان شروع ہوتا ہے۔
ندیم اسلم کے ناول ’’دی گولڈن لیجنڈ ‘‘میں پاکستان میں پیش آئے کچھ ناخوشگوار واقعات کو موضوع بنایاگیا ہےجس کی کہانی امریکی ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس، مسیحی آبادی پر حملے اور عدم مساوات کے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔