شہر شہر
06 اگست ، 2017

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں 30 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں 30 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران پولیس نے 28 ملزمان جبکہ رینجرز نے سیاسی جماعت کے 2 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی منیر شیخ کے مطابق بلدیہ،سعید آباد میں چھاپے کے دوران ملزمان کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا، ملزم کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق سرجانی 36 بی سے تین روز پرانی لاش ملی ہے جبکہ ڈرگ روڈ پہ مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 25 سالہ ایڈیسن زخمی ہوگیا۔لانڈھی دائود چورنگی کے قریب 38 سالہ ملیکہ بی بی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق راشد منہاس روڈ لال فلیٹ کے قریب کارروائی کے دوران رینجرز نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 2 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق شاہراہ نورجہاں کے علاقے میں مختلف کاروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پٹرول اور ڈیزل بیچنے والے 10 افراد کو گرفتار کرکے کئی لیٹر پٹرول اور ڈیزل برآمد کرلیا گیا۔جبکہ دوسری طرف مضر صحت گٹکا فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

نارتھ ناظم آباد سے اسٹریٹ کرائم کی وارادتوں میں ملوث 2 ملزمان ادریس اور دانیال کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایک گھر میں چھاپہ مار کر جوا کھیلنے میں مصروف 6 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔

مزید خبریں :