Time 27 ستمبر ، 2017
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کی 19ویں سالگرہ پر سرپرائز گیمز کھیلیں

دنیا کے معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنی سالگرہ کا انیسواں جشن مناتے ہوئے نیا ڈوڈل جاری کر دیا ہے جس میں سر پرائز اسپنر بنایا گیا ہے جسے گھمانے کے بعد کئی گیمز کھیلے جاسکتے ہیں۔

ڈوڈل میں کچھ تحائف، غبارے اور کیک پر موم بتیاں روشن بھی دکھائی دے رہی ہیں، جس پر 19تحریر ہے۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب علموں کی ایجاد گوگل آج انٹرنیٹ کی دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد آج سے 19برس قبل سات ستمبرانیس سواٹھانوے کو"گوگل انکارپوریٹڈ" کا قیام کیلیفورنیا کے مینلو پارک میں واقع ایک گیراج میں عمل میں آیا۔

آج گوگل اربوں ڈالر مالیت کی کمپنی کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس کے دنیا بھر میں موجود دفاتر میں قریباً پچاس ہزارسے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔

2004 میں گوگل نے "کی ہول" نامی کمپنی خریدی جس نے وہ پراڈکٹ تیار کی جسے آج لوگ "گوگل ارتھ" کے نام سے جانتے ہیں۔

دو برس بعدہی گوگل نے وڈیو براؤزنگ کی سب سے معروف ویب سائٹ یو ٹیوب خرید کر انٹرنیٹ مارکیٹ میں ہلچل مچا دی۔

گمیز کھیلنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید خبریں :