Time 03 اکتوبر ، 2017
کھیل

شاہد آفریدی کراچی کنگز کی ٹیم کا حصہ بن گئے

کراچی: پاکستان سپر لیگ فرنچائز کراچی کنگز نے مایہ ناز آل راؤنڈر کی ٹیم میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان فرنچائز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔ آفریدی اب پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کے لیے کھیلتے نظر آئیں گے۔

اس سے قبل مایہ ناز آل راؤنڈر پشاور زلمی کے لیے کھیلتے تھے جو کہ گزشتہ ایڈیشن کی چیمپئن ہے۔

آفریدی نے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت بھی کی تاہم دوسرے ایڈیشن میں یہ فرائض ڈیرن سیمی نے ادا کیے۔

زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے شاہد آفریدی کی خدمات سراہتے ہوئے کہا کہ مایہ ناز آل راؤنڈر ان کے بھائی جیسے ہیں۔

انہوں نے مستقبل میں شاہد آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

آفریدی نے چند ماہ قبل پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پشاور زلمی سے بطورصدر اور کھلاڑی علیحدگی اختیار کررہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایک ٹیم سےکپ جیتا،اب دوسری ٹیم کی باری ہے۔

مزید خبریں :