06 اکتوبر ، 2017
سائنسدانوں نے جان لیوا زخموں کو بند کرنے اور زخم بھرنے کی رفتار تیز کرنے کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور سرجیکل گلیو بنالیا۔
ماہرین کے مطابق یہ لچکدار اور لیسدار سرجیکل گلیو انسانی جان بچانے کے حوالے سے ایک انقلابی ایجاد ثابت ہوسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی اس سرجیکل گلیو کو زخمی حصے یا عضو پر لگایا جاتا ہے، یہ فوراً جیل میں تبدیل ہوجاتا ہے اور بہہ جانے کی بجائے وہیں جم جاتا ہے۔
گلیو لگانے کے بعد اسے مزید مضبوط بنانے کیلئے اس پرالٹرا وائلٹ ریز والی روشنی ڈالی جاتی ہے۔ وقت کے ساتھ یہ گلیو ازخود تحلیل ہوجاتا ہے اور جسم پر کسی طرح کے مضر اثرات بھی مرتب نہیں ہوتے۔
یہ سرجیکل گلیو روڈ حادثات کے نتیجے میں لگنے والی سنگین چوٹوں سے لیکر میدان جنگ کے زخموں کو بھرنے تک میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔