کاروبار
15 جولائی ، 2012

سی این جی کی قیمتوں میں 1.29روپے اضافہ،اوگرا کا نوٹی فیکشن جاری

سی این جی کی قیمتوں میں 1.29روپے اضافہ،اوگرا کا نوٹی فیکشن جاری

اسلام آباد…حکومت نے سی این جی کی قیمتوں میں فی کلو 1.29 روپے کے اضافے کا اعلان کیا ہے، سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16جولائی سے ہوگا،اوگرا کے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق ریجن ٹو میں سی این جی کی نئی قیمت 71.92روپے مقررکی گئی ہے۔جبکہ ریجن ون میں سی این جی کی نئی قیمت 78.65روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ ریجن ٹو میں پوٹھوہار کے سوا پورا سندھ اور پنجاب شامل ہیں۔جبکہ ریجن ون میں پوٹھوہار،خیبر پختونخوا اور بلوچستان شامل ہیں۔



مزید خبریں :