Time 30 اکتوبر ، 2017
کھیل

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان بدستور چھٹے نمبر پر موجود

دبئی: آئی سی سی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان بدستور چھٹے نمبر پرموجود ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے ٹیموں کی نئی رینکنگ کے مطابق ٹاپ تھری میں جنوبی افریقا پہلے نمبر پر ہے، بھارت دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ فہرست میں پاکستان کی بدستور چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی ون ڈے کے بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سرفہرست ہیں، جنوبی افریقا کے اے بی ڈویلیئرز دوسرے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے۔

بلے بازوں کی ٹاپ 20 کی فہرست میں بابر اعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹسمین موجود نہیں ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں بولرز کی فہرست میں پاکستان کے نوجوان بولر حسن علی سرفہرست ہیں جب کہ ٹاپ 20 کی فہرست میں حسن علی کے علاوہ کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں۔

ون ڈے کے آل راؤنڈر میں پروفیسر حفیظ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں قومی ٹیم کے عماد وسیم کا 14 واں نمبر ہے۔

واضح رہےکہ سری لنکا سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سیریز میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو وائٹ واش کیا۔


مزید خبریں :