کھیل
17 جولائی ، 2012

ذکاء اشرف کے زیرصدارت اجلاس ، ٹی20 ٹیم میں پانچ تبدیلیاں

ذکاء اشرف کے زیرصدارت اجلاس ، ٹی20 ٹیم میں پانچ تبدیلیاں

لاہور…آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹی ٹوینٹی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کرنے اور محمد حفیظ کو 31 دسمبر تک ٹی20 ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں چیئرمین کرکٹ بورڈ ذکا ء اشرف کی زیر صدارت اجلاس ہو ا جس میں چیف سلیکٹر اقبال قاسم اور کوچ ڈیو واٹمور بھی شریک تھے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محمد حفیظ کو 31دسمبر تک ٹی 20ٹیم کا کپتان برقرار رکھا جائے گا۔جب کہ سری لنکا کے دورے پر ٹی 20اسکواڈ میں شامل احمد شہزاد ،عبدالرحمان ،شکیل عنصر اور خالد لطیف کو ڈراپ کرتے ہوئے، عبدالرزاق،کامران اکمل،عمران نذیر،یاسر عرفات اور رضا حسن کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔پاکستان ٹی 20 ٹیم کا باضابطہ اعلان آج ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :