صحت و سائنس
17 جولائی ، 2012

ہیپاٹائٹس قابل علاج مرض ہے ،ماہرین کا سیمینار سے خطاب

 ہیپاٹائٹس قابل علاج مرض ہے ،ماہرین کا سیمینار سے خطاب

کراچی…طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس قابل علاج مرض ہے ، صحت مندطرز زندگی اپنا کراس سے بچا جاسکتا ہے، ہیپاٹائٹس سی کی ویکسین بھی جلد مارکیٹ آجائیگی۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے ڈاوٴ یونیورسٹی میں میرخلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی اور روش پاکستان کے زیر اہتمام ورلڈ ہیپا ٹائٹس ڈے کے موقع پر ایک سیمینار میں کیا۔ طبی ماہرین کا کہنا تھاکہ ہیپا ٹائٹس سے بچاوٴ کیلئے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ضرورت ہے ،یہ بیماری عام طورپر آلودہ پانی سے لاحق ہوتی ہے ، اس لیے مناسب ہے کہ پانی ابال کرپیا جائے ، برسات میں خاص طورپر احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ، حاملہ خواتین میں ہیپاٹائٹس ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، ماہرین کا کہناتھاکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اور میڈیا کے ذریعے لوگوں کو ہیپا ٹائٹس سے آگاہی فراہم کی جائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ہیپاٹاٹس سی کی ویکسین بھی جلد مارکیٹ میں آجائیگی اور اس پرا بھی تحقیق کی جارہی ہے۔ہر بیماری کا علاج انجکشن نہیں ہوتا، خون کے ردّوبدل میں خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹروں کو بھی چاہیئے کہ اپنے گرد صفائی کا خیال کریں اور استعمال شدہ انجکشن صحیح طور پرضائع کریں۔ہمیں اپنے ذاتی استعمال کی چیزوں کو الگ رکھنا چاہیے اور حجام وغیرہ کی دکانوں پر خیال کریں۔ اس موقع پر ماہرین نے اس سلسلے میں قانون سازی کرنے پر بھی زور دیا۔

مزید خبریں :