17 جولائی ، 2012
ووزی ،چین…چین میں جاری عالمی جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد ماجد کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ حنین عامر کو دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چین کے شہر ووزی میں جاری ورلڈ جونیئر اسنوکر میں محمد ماجد نے نیوزی لینڈ کے کیوئسٹ روگین بیڈلی کو چار۔ صفر سے شکست دی۔یہ ماجد کی چارمیچز میں تیسری کامیابی ہے۔پاکستان کے حنین عامر بلجیم کے پلیئر جوریئن ہیوڈسین کیخلاف ناکام رہے ، انہیں چار۔ دو سے شکست ہوئی، یہ حنین عامر کی ٹورنامنٹ میں دوسری شکست ہے جس کے بعد اگلے راونڈ میں ان کی رسائی مشکل ہوگئی ہے۔