دلچسپ و عجیب
18 جولائی ، 2012

الاسکا کا قصبہ ’تال کیت نا‘جہاں کا مےئر کوئی اور نہیں بلی ہے

الاسکا کا قصبہ ’تال کیت نا‘جہاں کا مےئر کوئی اور نہیں بلی ہے

واشنگٹن…این جی ٹی…دنیا بھر کے کئی ملکوں ،شہروں اور قصبوں میں عام عوام میں سے قابل اور باصلاحیت فرد کو مئیرمنتخب کیاجاتا ہے لیکن امریکا میں ایک قصبہ ایسا بھی جہاں مےئر کوئی انسان نہیں بلکہ چار پنجوں پر چلنے والی بلی ہے۔امریکی ریاست الاسکا کے قصبےTalkeetnaکی مےئر اور کوئی نہیں15سالہ بلیStubbsہے۔قصہ کچھ یوں ہوا کہ پندرہ سال قبل900کی آبادی والے اس قصبے میں عوام کو بطور مےئر کوئی نمائندہ پسند نہیں آیا تو انہوں نے اُسی سال پیدا ہونے والیStubbsکو بطوراعزازی مےئر نامزد کردیا اور وہ انتخابات جیت گئی۔بس پھر کیا تھا وہ دن اور آج کا دن اس قصبے میںStubbsنامی اس بے ضرر بلی کی حکمرانی ہے جو اپنی عوام پر کسی قسم کے ٹیکس عائد کرتی ہے اور نہ ہی اُن کے کاموں اور نجی معاملات میں دخل اندازی کرتی ہے۔امریکا میں سب سے زیادہ عرصے تک مئیر ز رہنے والوں میں شاملStubbsنے اپنے قصبے کو پسندیدہ سیاحتی مقام بنادیا ہے جہاں روزانہ تقریباً30سے40سیاح اس کی ایک جھلک پانے کے منتظر نظر آتے ہیں ۔مقامی اور ملکی سطح پر ایک سلیبرٹی کی سی حیثیت رکھتیStubbsکے سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر مداحوں کی تعداد قصبے کی آبادی سے بھی تجاوز کرتے ہوئے1ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں :