ٹی بی کےخاتمےکیلئے خیبرپختونخوا میں مریضوں کی گھر گھر تلاشی مہم

خیبر پختونخوا میں ہر سال ٹی بی کے 60 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آتے ہیں—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ٹی بی کے مرض کے خاتمے کے لیے مہم شروع کردی ہے، جس کے تحت گھر گھر مریضوں کو تلاش کیا جائے گا اور تشخیص ہونے پر مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔

خیبر پختونخوا میں ہر سال ٹی بی کے 60 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آتے ہیں، جبکہ ہزاروں ایسے مریض بھی ہیں جو مرض کی تشخیص اور علاج کے بغیر کئی سال گزار دیتے ہیں۔

ٹی بی کے خاتمے کی غرض سے اس مہم کے لیے جدید سہولتوں سے آراستہ گاڑیاں استعمال کی جائیں گی جو گھر گھر جاکر ٹی بی کے مریضوں کو تلاش کریں گی۔

ان گاڑیوں کو اسکولوں، اسپتالوں، فیکٹریوں، جیلوں اور بازاروں سمیت دیگر اہم مقامات پر بھی استعمال کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے ٹی بی پر قابو پانے کے لیے 28 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری بھی دی ہے جس کے تحت مریضوں کو مفت ادویات اور ٹی بی کی مستقل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

'ٹی بی مٹاؤ مہم' پشاور میں جاری ہے جسے بتدریج صوابی اور کرک سمیت دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔

مزید خبریں :