19 جولائی ، 2012
لندن…این جی ٹی…لندن کی ایک مقامی یو نیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسی جدید ڈیوائس تیار کی ہے جس کی مدد سے اب معذور افراد بھی بستر پر لیٹے کمپیوٹر کا استعما ل کر سکتے ہیں۔GT3D نامی اس ڈیوائس میں دو کیمروں کے ساتھ ایک چشمے کا سیٹ بھی ہے جسے چہرے پر پہن کر آنکھوں کی مدد سے کمپیوٹرکو مکمل طورکنٹرول کر کے سامنے اسکرین پر گیمز با آسانی کھیلی جاسکتی ہیں۔اس جدید طریقہ کار میں مریض کو کسی بھی قسم کی جسمانی حرکت کر نے کی ضرورت پیش نہیں آتی بس صرف آنکھوں کا استعما ل ضروری ہے ۔