19 جولائی ، 2012
لندن…این جی ٹی…فن عمر کا محتاج نہیں ہوتا۔۔۔ اس بات کا جیتا جاگتا نمونہ یہ ننھا منا کینیڈین بچہ ہے جس نے سات سال کی عمر میں میوزک کی دنیا میں بحیثیت ڈرمر قدم رکھ کر تہلکہ مچادیا ہے ۔ Jaxon Smith نامی یہ بچہ، بچوں کے کھلو نا ڈرم کو نہیں بلکہ ماہر ڈرمرز کے زیرِ استعما ل دیوہیکل ڈرم کو بلا کسی ہچکچاہٹ اور مہارت کے بجاتا ہے۔ اس عمر میں جب بچے اپنی معصوم حرکتوں سے لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں وہیں یہ بچہ ڈرم اسٹیکس کو تھامے ڈرم بجاکر چا روں طرف سُر بکھیر تا اور سب کو اپنا دیوانہ بناتاہے ۔اپنی بڑھتی شہرت کے باعث یہ بچہ امریکہ میں کئی ٹی وی شوز میں بھی شرکت کر کے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کر چکاہے۔