19 جولائی ، 2012
سڈنی…این جی ٹی…آسٹریلیامیں ڈرا ئیور کے بغیر خو دکا ر طو ر پر چلنے والے دیوہیکل ٹرکوں کا کا میا ب رو ڈ ٹیسٹ کر لیاگیا ہے ۔ تعمیراتی کاموں کے لئے استعما ل کیے جانے والے یہ ٹرک خو د کا ر نظا م کے تحت چلتے ہیں جنھیں کنٹرول کر نے کیلئے کسی ڈرا ئیو ر کو اسٹیر نگ تھا منے کی بھی ضرور ت نہیں۔ کمپیو ٹر ،سینسرز،ریڈار سسٹم اور کیمرے سے لیس یہ ٹرک خود بخود چلنے، راستہ ڈھو نڈنے کی صلا حیت رکھتے ہیں ۔ ان روبوٹک ٹرکس کو ہیڈ آفس میں بیٹھے افراد کمپیوٹر کی مدد سے کنٹرول کر تے اور ان کی نقل وحرکت پر نظر رکھتے ہیں۔