23 مارچ ، 2018
افغان صوبے ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لشکر گاہ میں اسٹیڈیم کے قریب ہونے والے دھماکے میں 40 افراد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب ہلمند کے گورنر کے ترجمان نے حملے میں دو افراد کی ہلاکت اور 20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دھماکے کو کار بم حملہ قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔