Time 24 مارچ ، 2018
پاکستان

نجی میڈیکل کالجز کو 15 دن میں طلبہ کو اضافی فیسیں واپس کرنے کا حکم

لاہور: سپریم کورٹ نے ملک بھر کے نجی میڈیکل کالجز کو اضافی فیسیں واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے نجی میڈیکل کالجز میں اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف ازخودنوٹس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے نجی میڈیکل کالجز کو طلبہ کی اضافی فیسیں واپس کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس 15 دن میں طالب علموں کو واپس کی جائے اور فیصلے پرعملدرآمد نہ کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

سپریم کورٹ نےایف آئی اےکو نجی میڈیکل کالجز کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ڈاکٹر عاصم کے دور میں قواعد کے برعکس رجسٹرڈ میڈیکل کالجز کے خلاف بھی نوٹس لیا اور  معاملہ نیب کو بھجواتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس نے اس موقع پر ڈاکٹر عاصم سے مکالمہ کیا کہ ہم پیسوں کی وصولیاں کرارہے ہیں، آپ کو بھی ساڑھے 4 ارب روپے دینے پڑسکتے ہیں۔

مزید خبریں :