23 جولائی ، 2012
کراچی…کراچی میں واقع چینی قونصلیٹ کے قریب سے موٹرسائیکل پرنصب دھماکاخیزموادبرآمدہوا ہے۔پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈنے مو ٹرسائیکل پرنصب دھماکاخیزمواد کو ناکارہ بنادیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ موٹرسائیکل کوپولیس اپنے ہمراہ تھانے لے گئی ہے۔واضح رہے کہ پیر کی صبح بھی چینی قونصل خانے کے قریب بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔