23 جولائی ، 2012
لندن … لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اسکینڈل سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق اولمپکس سیکیورٹی پر برطانوی حکام سے بات چیت ہوتی ہے، پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار سیکیورٹی میٹنگز میں شرکت کرتے ہیں۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاسپورٹ اسکینڈل سے لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن کا کوئی تعلق نہیں۔