پاکستان
23 جولائی ، 2012

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مشیر داخلہ رحمان ملک کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مشیر داخلہ رحمان ملک کی ملاقات

کراچی … وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے ملاقات کی، اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق سید قائم علی شاہ نے رحمان ملک کو دوسری مرتبہ بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے رحمان ملک کی کامیابی کو پیپلزپارٹی کی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رحمان ملک کی بطور سینیٹر بلا مقابلہ کامیابی پیپلزپارٹی کے پروگرام اور پالیسیوں کی جیت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان قائم کرنے کیلئے رحمان ملک کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کے قیام کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

مزید خبریں :