23 جولائی ، 2012
میرانشاہ … شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے ملحقہ شوال کے علاقے میں امریکی جاسوس طیارے نے گھر پر یکے بعد دیگرے 8 میزائل داغے، جس سے گھر تباہ ہو گیا، ملبے سے 11 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے کے بعد بھی 5 سے زائد جاسوس طیارے علاقے پر پرواز کرتے رہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔