پاکستان
23 جولائی ، 2012

چشمہ پاور پلانٹ میں فنی خرابی دور، 325میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہو جائیگا

چشمہ پاور پلانٹ میں فنی خرابی دور، 325میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہو جائیگا

اسلام آباد…چشمہ پاور پلانٹ ٹو میں فنی خرابی کو دور کرکے اس کو بحال کر دیا گیاہے، سسٹم میں 325میگاواٹ بجلی آنا شروع ہو گئی ہے ،وزارت پانی و بجلی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران چشمہ پاور پلانٹ ون بھی بحال ہو جائے گا ، وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق چشمہ پاور پلانٹ ون اور ٹو مین فنی خرابی کے باعث سسٹم سے 650میگاواٹ بجلی آوٴٹ ہو گئی تھی ، جس میں چشمہ پاور پلانٹ ٹو کی فنی خرابی دور کردی 325میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی ہے ، حکام کے مطابق چشمہ پاور پلانٹ ون کی فنی خرابی دور کرنے کا عمل جاری ہے جس سے امید کی جارہی ہے کہ مزید 325میگاواٹ بجلی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سسٹم میں آجائے گی ۔

مزید خبریں :