پاکستان
23 جولائی ، 2012

بلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار ، طویل لوڈ شیڈنگ بھی جاری

کوئٹہ …بلوچستان کے میدانی علاقے میں شدید گرم کی لہر برقرار ہے۔جبکہ دوسری جانب رمضان المبارک میں بھی طویل بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد، نصیرآباد ، جھل مگسی، سبی اور بولان بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ جبکہ ماہ مقد س اور شدید گرمی میں بھی ان علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اور حکومت کے واضح اعلانات کے باوجود ان علاقوں میں ماہ صیام میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :