23 جولائی ، 2012
لاہور … امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کرپشن کیخلاف دائر درخواستوں کا جائزہ لے کر کمیشن مقرر کریں اور الزامات ثابت ہونے پرمتعلقہ افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔منصورہ لاہورسے جار ی بیان میں سید منورحسن نے کہاکہ میڈیا افراد کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں میں مطالبہ کیا گیا کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کی غیر جانبدار کمیشن سے تحقیقات کرائی جائے، مجرم ثابت ہوں تو سخت سزا دی جائے بصورت دیگر الزام لگانے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ سید منورحسن نے کہا کہ میڈیا اصول اور ضوابط طے کر کے قومی رہنمائی کا فریضہ ادا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ پیمرا اپنے فرائض کو مکمل نظر انداز کر چکاہے۔